الحرمین الشریفین اتھارٹی کی طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لیے ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں،بیان
……..
سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ طواف کعبہ کے لئے جائز عمل حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین الشریفین اتھارٹی نے بعض زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ میں کئے جانے والے غلط امور کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ان امور سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ زائرین کی آگاہی کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں۔
اس سے قبل امور الحرمین اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے درخواست کی تھی کہ وہ طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، آواز بلند نہ کریں اور بلا وجہ اژدہام کا باعث نہ بنیں۔ زائرین حرم کو چاہیے کہ وہ اس عظیم مقام کی حرمت کے تقاضوں کا خیال کریں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو یہاں کے احترام و تقدس کے خلاف ہو۔
حجر اسود کو بوسہ دینے کے بارے میں ادارے کا کہنا تھا عمرہ زائرین کوشش کریں کہ وہ ایسے وقت میں حجر اسود کو بوسہ دیں جب خانہ کعبہ میں بھیڑ نہ ہو،طواف مکمل کرنے کے بعد بلا وجہ مطاف میں نہ ٹھہریں اور وہاں موجود اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز
ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری
معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔
اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز نے دستخط کیے۔
پلاننگ، ڈیزائن، تنصیب اور عملدرآمد سمیت پورا منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔ M2P کنسلٹنٹس عملدرآمد کے دوران تکنیکی رہنمائی اور ٹینڈرنگ مرحلہ کے بعد منتخب کمپنی کی نگرانی کریں گے۔
تقریب میں ای گیٹس کو ICAO اور مقامی ایجنسیوں کے نظاموں سے جوڑنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ نظام سیکیورٹی، خودکار چیکنگ، اور عملے پر انحصار میں کمی لا کر مسافروں کے لیے سفر کو سہل اور مؤثر بنائےگا۔
لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سروے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروے کل سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ
اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سینیئر افسران، بشمول پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور انجینیئرنگ سروسز کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ای گیٹس ایئرپورٹس پاکستان پی اے اے اے منصوبے کا آغاز وی نیوز