ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر بھی عہدے سے فارغ،وجوہات سامنے آ گئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کی گئیں، بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہجرت کی روک تھام نہ ہونا بھی بر طرفی کی وجہ بنی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سمری بھجوائی تھی۔ نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے وزارتِ داخلہ سمری کابینہ کو ارسال کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف ا ئی اے
پڑھیں:
پاکستان بار الیکشن، غیر سرکاری نتائج، پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
—فوٹو: آن لائنپاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا ہے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی کامیاب ہو گئے۔
2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔