بھارت کے پریاگراج مہاکمبھ ہندو مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 17 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نریندر مودی نے بھی کمبھ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں جو حادثہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 17 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، حالانکہ سرکاری طور پر تاحال اموات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل ہندو مذہب میں آج کے دن سنگم پر نہانا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ اس موقعے پر نہانے کے لئے ہندو عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران بھیڑ میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ کے دوران کئی لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جب کہ متعدد عقیدتمند زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سوروپ رانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نریندر مودی نے بھی کمبھ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں جو حادثہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان عقیدت مندوں سے میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اس میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ اس دوران مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
بھگدڑ مچنے کے بعد لاشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوع پر پڑی رہیں۔ بھگدڑ کا دائرہ اتنا بڑا تھا کہ سنگم پر کئی جگہوں پر عقیدت مندوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ لوگ بھیڑ میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ جن کے اپنے مر چکے تھے وہ چیختے چلاتے نظر آئے۔ اس دوران نریندر مودی نے ریاست کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ مہا کمبھ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ ماتم کناں ہیں۔ لوگ دیر تک ہجوم میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے تھے۔ میلے کے علاقے کے سیکٹر 2 میں واقع سینٹرل اسپتال میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لوگ دیر رات نہانے کے لئے گھاٹ پر رک گئے تھے۔ اس دوران عقیدت مندوں کا ایک ہجوم سنگم کی طرف بڑھ گیا تو دوسری طرف سے نہانے والے لوگوں کا ہجوم نکل رہا تھا۔ بھیڑ کے دباؤ میں اچانک اضافہ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں بھگدڑ بھی مچ گئی۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہجوم ہمارے اوپر گرتا رہا۔ ہجوم لوگوں کے اوپر سے آگے بڑھ رہا تھا۔ گورکھپور سے آئے ایک اور ہندو عقیدتمند نے بتایا کہ سنگم علاقے میں کافی بھیڑ تھی۔ تین بار بھگدڑ مچی۔ زیادہ تر لوگ گھاٹ کے کنارے سو رہے تھے۔ پولیس اہلکار انہیں اٹھانے لگے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ پر کمبھ میلہ اتھارٹی کی اسپیشل ایگزیکٹیو آفیسر آکانکش رانا نے کہا کہ سنگم ناک پر بیریئر ٹوٹنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔ اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ کمبھ میلے کے افسر وجے کرن آنند نے بتایا کہ بھگدڑ افواہ کی وجہ سے مچی۔ اس میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھگدڑ مچ گئی نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔