مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے، توشہ خانہ ریکارڈ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا، اسی مدت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر عارف علوی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت دیگر شخصیات کو تحائف ملے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک درجنوں شخصیات نے تحائف وصول کیے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر عارف علوی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کو تحائف ملے۔تحائف لینے والوں میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزرا مصدق ملک، رانا ثنااللہ، عطا تارڑ، شازین بگٹی، جام کمال بھی شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو، سینیٹر طلحہ محمود، طارق فاطمی، یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بھی تحائف وصول کیے۔اس کے علاوہ وائس ایڈمرل عبدالصمد، صدر زرداری کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈر شہریار منیر حفیظ، وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری میجر جنرل تجدید ممتاز، وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی آفسر محمد عمران، بطور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی تحائف لینے والوں میں شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر، سابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، سابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، سابق نگراں وزیر تجات گوہر اعجاز، سابق نگراں وزیر توانائی محمد علی کا نام تحفہ وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

ان کے علاوہ بھی حکومتی شخصیات، سیاست دان، بیوروکریٹس سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو کتابیں، ڈیکوریشن پیسز، سونئیرز،گھڑیاں، ٹی پاٹ،کارپٹ، شال اور خنجر تحفے میں ملیں، وصول کیے جانے والے تحائف میں جائے نماز، قلم،کپ، عطر اور رومال بھی شامل ہیں۔

گزشتہ پونے 2 سال میں بیشتر وصول کنندگان نے توشہ خانہ میں تحائف جمع کروائے، کابینہ ڈویژن وصول شدہ مختلف تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے، جس کا پراسیس بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ شہباز حکومت نے مارچ 2023 میں تحائف کے حوالے سے نیا طریقہ کار وضع کیا تھا، وصول کنندہ کو 300 امریکی ڈالر تک کے مالیت کا تحفہ رکھنے کی اجازت دی گئی، 300 ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ توشہ خانہ کی ملکیت میں جائے گا۔اس سے قبل مارچ 2023 میں 2002 سے لیکر مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو تحائف ملے توشہ خانہ

پڑھیں:

کراچی: صحت کے سنگین مسائل کے باوجود 80 سالہ طالبعلم نے پی ایچ ڈی کر لی

اسکرین گریب

کراچی کے رہائشی 80 سالہ سعید مسعود عثمانی نے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

سیعد مسعود عثمانی نے صحت کو لاحق سنگین مسائل کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالبِ علم و استاد سعید عثمانی نے حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

سعید مسعود عثمانی نے بتایا ہے کہ انہوں وفاقی اردو یونیورسٹی سے ابلاغِ عامہ میں ہی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک، سانس لینے میں دشواری، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے جیسے متعدد صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اپنے شوق کے لیے ڈٹا رہا۔

آخر کار شرمیلا فاروقی نے PhD کی ڈگری وصول کر ہی لی

پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے آخر کار پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کر ہی لی۔

ڈاکٹر سعید عثمانی نے اپنا مقالہ ڈاکٹر توصیف احمد خان کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔

ڈاکٹر سعید عثمانی کے مقالے کا عنوان ’کراچی میں ایف ایم ریڈیو نشریات کی مقبولیت‘ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • کراچی: صحت کے سنگین مسائل کے باوجود 80 سالہ طالبعلم نے پی ایچ ڈی کر لی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری