پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کا حال میں بھی منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کریں گے کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ کی عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت
عالیہ حمزہ : فوٹو فائلراولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل روانہ کر دیا گیا، خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا۔
کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو اکسانے کے کیس...
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔