ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت اپر پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا۔

اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہو رہی ہیں جب کہ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے باعث

پڑھیں:

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان