ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول امریکا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے. جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔ وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض اہم مصروفیات کے باعث اچانک بلاول بھٹو کے امریکا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔بلاول بھٹو زرداری اہم مصروفیت کی وجہ سے دبئی جانے کا پروگرام اچانک ملتوی کرکے کراچی ائیرپورٹ سے واپس بلاول ہاؤس چلے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔