جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں، حکومت نے بند کیے، اُن لوگوں نے بند کیے، جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں کچھ ایسے لوگ شامل تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، علی امین پر مکمل اعتماد ہے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔
رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔
رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور اس کی بہن کو تین آدمیوں نے کار میں اٹھایا اور انہیں سیدھے شادی کے مقام پر لے گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان بہنوں کو ان کے گھر واپس لے جا رہے تھے، تینوں افراد نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب اس کی بہن نے مزاحمت کی تو ایک شخص نے "اس کی گردن میں چھرا گھونپا۔
زندہ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد دونوں خواتین پھنس گئیں۔
جب تک مقامی لوگ مدد کے لیے آئے تب تک تینوں افراد فرار ہو چکے تھے۔
بہن نے الزام لگایا کہ ملزم نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیں۔
مقتولہ بیوٹیشن کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی، قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، مقتولہ کا 3 سالہ بیٹا ہے۔
پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔