اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،سید ضیاء اللہ شاہ اعزازی سیکرٹری جنرل ہوں گے،نوٹیفیکشن جاری ۔پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق 2022سے 2026تک کی 4سالہ مدت کیلئے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات 26دسمبر2024 کو منعقد ہوئے۔انتخابات نصیر بندھ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میںچوہدری انصر فاروق کو صدر ،قاضی عطاء الرحمان ،سہیل اکرم جنجوعہ،محبوب رامے،اعجاز حسین اور رانا رضوان کو اتفاق رائے سے نائب صدور منتخب کیا گیا۔جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ کو اعزاز ی سیکرٹری جنرل ،وسیم بیگ اور ناصر کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ راجہ عبد القدیر کو اعزاز ی خزانچی منتخب کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انصر فاروق سب نیوز
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
اجلاس طلب