Jasarat News:
2025-12-13@23:13:19 GMT

ہندو اور سِکھ انتہا پسندی سے برطانیہ کو خطرات لاحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ہندو اور سِکھ انتہا پسندی سے برطانیہ کو خطرات لاحق

برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم سے برطانوی ادارے چونک پڑے تھے اور اس حوالے سے معاملات کو سمجھنے کی کوششیں شروع کی گئی تھیں۔

برطانوی وزارتِ داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی کو برطانیہ کو لاحق 9 بڑے خطرات میں شمار کیا گیا ہے۔ ہوم آفس کمیشن برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ یوویٹ کوپر نے 2024 میں قائم کیا تھا۔ لیک ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندو قوم پرستانہ انتہا پسندی ایک انتہا پسندانہ اور خطرناک نظریہ ہے۔ لیک ہونے والی رپورٹ کے مندرجات برطانوی اخبار دی گارجین میں شایع ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں خالصتان کی تحریک کو بھی ملک کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

28 اگست 2022 کو لیسٹر میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد بھارتی نژاد برطانوی ہندوؤں اور پاکستانی نژاد برطانوی مسلمانوں کے درمیان تصادم کو حکومت نے سنجیدگی سے لیا تھا اور اس حوالے سے جامع تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ہوم آفس کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ میں ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کی مسلم انتہا پسندی، بائیں بازو کے انتشار پسند عناصر، کسی ایک اشو پر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے والوں، تشدد پسندی اور سازشی نظریات کو بھی سنگین خطرات میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتہائی پریشان کن بات یہ ہے کہ خالصتان تحریک کے حمایت کرنے والے تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک سے وابستہ کچھ لوگ مسلمانوں کے خلاف بھی نفرت انگیز پیغامات پھیلاتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ سازشی نظریہ بھی پھیلا رہے ہیں کہ برطانیہ اور بھارت مل کر سِکھوں کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں۔

ہوم آفس کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کے بیرونِ ملک اقدامات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے کہ کینیڈا اور امریکا میں سِکھوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے بھی رپورٹ میں تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کی تیاری میں برطانوی وزارتِ داخلہ کے اداروں پریوینٹ دی ریسرچ، انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن (آر آئی سی یو) اور ہوم لینڈ سیکیورٹی، اینالسز اینڈ اِنسائٹ (ایچ ایس اے آئی) نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہوم ا فس کمیشن کیا گیا ہے رپورٹ میں رپورٹ کے

پڑھیں:

برطانیہ: تمام خفیہ ایجنسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-15
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹیلی جنس سروسز کوایک ہی پلیٹ کے تحت متحد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے ملک کی تمام انٹیلی جنس سروسز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس سروسز ایم آئی ایس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ اس نئے سسٹم کا مقصد برطانیہ کے مخالفین کی جانب سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنانا ہے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ نیوی، آرمی، ائر فورس، اسپیس کمانڈ اور پرمننٹ جوائنٹ ہیڈکوارٹرز اس نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے۔ایم آئی ایس کا آغاز اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو کی سفارشات پرکیا جارہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان‘ برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • وزیراعظم سے برطانوی وزیربرائے  بین الاقوامی ترقی و افریقا کی ملاقات
  • برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا: ہمیش فالکنر
  • وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات
  • برطانیہ کا بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • برطانیہ کی بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے
  • برطانیہ: تمام خفیہ ایجنسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا فیصلہ
  • برطانیہ کا ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
  • وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو