پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینڑی سیریز کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی نئی ڈاکو سیریز ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا۔
نیٹ فلکس نے اس سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کو 7 فروری 2025 کو ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا شاندار ٹریلر ریلیز کیا ہے جو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
یہ دستاویزی سیریز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شدید حریف ٹیموں، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالے گی۔ٹریلر کے آغاز میں شائقین سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم کی شاندار جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو اس تاریخی مقابلے کی شدت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بھارتی سابق کرکٹر وریندر سہواگ اس کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مقابلہ محض ایک کھیل سے کئی زیادہ ہے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کی اس بڑی جنگ کے گواہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں سوراو گانگولی، سنیل گواسکر، انضمام الحق اور شکھر دھون جیسے معروف کرکٹرز نے بھی اس تاریخی مسابقت کے جذباتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت