پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈ ویلپمنٹ کے چیئرمین تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس  ڈویلپمنٹ  کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔کھیئل داس کوہستانی تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگائے اور وزیرمملکت کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور ٹماٹر پھینکے۔

کھیئل داس کوہستانی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو وہاں سے تیزی سے نکال کر لےگیا، ایس ایس پی کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کھئیل داس کوہستانی کو فون کیا اور کہا کہ حملہ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ شہباز شریف نے سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔

آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان

متعلقہ مضامین

  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی 
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر 
  • لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، جنید اکبر
  • وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ