کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی : شہر قائد میں سردی میں کمی آگئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں اور کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہے گا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی تاہم محکمہ موسمیات نے شہرکا موسم خنک اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم شہر قائد میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہنزہ منفی چھ ، کوئٹہ منفی تین، اسلام آباد ایک، پشاور تین اور لاہور میں سات ڈگری رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی کا پارہ چڑھ گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری پر پہنچ گیا۔ گلستان جوہر گرم ترین علاقہ رہا، درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرات 41 ڈگری سے زاید ریکارڈ کیا گی۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں سورج سوا نیزے پر آ گیا، آج درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔کراچی میں پارہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ شہر کا گرم ترین علاقہ گلستان جوہر رہا، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں ماڑی پورمیں درجہ حرارت 40.5 ڈگری اور بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہی۔ جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہید بینظیر آباد میں 41.5 ریکارڈ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص میں41 اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔دادو، لاڑکانہ اور روہڑی میں بھی گرمی کی شدت محسوس کی گئی. جہاں پارہ 39.5 سے 40.5 ڈگری کے درمیان رہا۔
دوسری جانب سکرنڈ میں موسم نسبتاً معتدل رہا. جہاں درجہ حرارت معمول سے 1.8 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات اور ماہرین صحت نے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر سورج کی براہ راست تپش سے بچیں. پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں دن کے وقت پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا، سمندری ہوائیں بند ہوئیں اور گرمی کی شدت سے لوگ بلبلا اٹھے۔مٹھی اور نواب شاہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی. پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، حیدرآباد اور دادو میں 41 سکھر میں 40 اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے ستایا۔پنجاب میں بھی سورج آنکھیں دکھارہا ہے، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 40 ، لاہور اور ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی سے لوگ نڈھال ہوگئے۔