ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محقق 29 سالہ لوآ فولی ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز طور پر مہنگی مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کو قدر و منزلت کو دھول چٹانے والی چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کی ایک اہم شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
چینی میڈیا میں’جینیئس اے آئی گرل‘ کے نام سے مشہور لوآ فولی نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ میں اپنی اہم شراکت پر بڑے پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟
پیکنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، لوآ فولی کا تعلیمی کیریئر اس وقت عروج پر پہنچا جب انہوں نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی سب سے بڑی کانفرنس ایسوسی ایشن آف کمپیوٹینشنل لنگوسٹکس یعنی اے سی ایل میں ایک ہی سال کے دوران 8 مقالے شائع کیے، جس نے علی بابا اور شاؤمی سمیت بڑی ٹیک کمپنیوں کی توجہ حاصل کی۔
علی بابا میں لوآ فولی نے ڈیمو اکیڈمی میں ایک محقق کے طور پر کام کیا، جہاں انہوں نے کثیر اللسانی پری ٹریننگ ماڈل ویکو کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا اور اوپن سورس ایلس مائنڈ پروجیکٹ کو فروغ دینے میں مدد کی۔
مزید پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟
2023 میں لیانگ وینفینگ کی جانب سے قائم کی گئی ڈیب سیک ایک تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی کمپنی ہے جو ہانگزو، ژیجیانگ میں واقع ہے۔ کمپنی اوپن سورس لارج لینگویج ماڈلز ایل ایل ایمس تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی جیسے عالمی اداروں کے مدمقابل اپنی الگ پوزیشن رکھتی ہے۔
چین پر امریکی پابندیوں کے باعث این ویڈیا چپس تک رسائی کو محدود کرنے جیسے چیلنجوں کے باوجود، ڈیپ سیک کے ماڈل، بشمول اس کے بہترین ڈیپ سیک وی2، اپنے زیادہ وسائل سے بھرپور ہم منصبوں کے برابر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چینی ڈیپ سیک کیا ہے اور اس نے کیسے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو بٹھادیا؟
جنوری 2025 میں، ڈیپ سیک کمپنی کی اے آئی چیٹ بوٹ ایپ چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا میں آئی او ایس ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مفت ایپ بن گئی ہے، ایک ایسی کامیابی جس نے انڈسٹری کو ششدر کردیا ہے۔
لوآ فولی کی مہارت ڈیپ سیک کے اس عروج کے سفر خاص طور پر ان کی جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل رہی ہے، انہوں نے کمپنی میں شمولیت کا انتخاب کرکے ڈیپ سیک کی مسابقتی برتری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور اس کی عالمی اے آئی ریس میں ایک سنجیدہ دعویدار کے طور پر پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایپ سٹور اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈ ڈیپ سیک لوآ فولی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈ ڈیپ سیک چیٹ جی پی ٹی ڈیپ سیک کی میں ایک اے ا ئی
پڑھیں:
شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران 17 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں تمام زونل ایس پیز نے بھرپور شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔