’اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں‘، شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون پولیس کو کہہ کر چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جنگ فوٹوز
کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی روانہ ہو گئی تھی۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے کہا تھا کہ مجھے امریکی قونصل خانے کی مدد نہیں چاہیے۔
امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق امریکی خاتون کے پاس ایئر پورٹ سے باہر جانے کا 15 روز کا پرمٹ ہے۔
خاتون گارڈن کے علاقے میں ندال احمد میمن نامی لڑکے کی تلاش میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی ہے، وہ وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھی۔
امریکی خاتون کو وطن واپس بھیجنے کے لیے کئی گھنٹوں سے کوشش جاری تھی۔
اس سے قبل اس معاملے پر کراچی ایئر پورٹ کے حکام نےامریکی قونصل خانہ کراچی سے رابطہ کیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ امریکی خاتون مسافر کے معاملے کو حل کیا جائے جس پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے ایئر پورٹ پر خاتون سے ملاقات کی تھی اور اسے امریکا روانہ ہونے کے لیے منانے کی کوشش بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے آج صبح واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی خلیجی ایئر لائن کی پرواز اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی خاتون کو قطر ایئر لائن کی پرواز میں سوار کرانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس نے پرواز میں بیٹھنے سے انکار کر کے ایئر پورٹ پر ناچنا شروع کر دیا تھا۔
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا اور اس کی فلائٹ اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا تھا، تاہم امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے کتراتی رہی۔
پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا، جہاں خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی۔
واقعے کا پسِ منظراونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔
سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئر پورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوجوان کی محبت میں جانے سے انکار کر کراچی ایئر پورٹ سے انکار کر دیا امریکی قونصل روانہ ہو گئی ایئر پورٹ سے خاتون نے خاتون کو گئی تھی کراچی ا کے لیے اور اس
پڑھیں:
شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
شاہکوٹ میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 32/35 چودہ ایل میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے، واقعہ گندم کی فصل کی تقسیم کے معاملے پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ : خاتون نے بیٹے اور شوہر کو کیوں قتل کیا؟
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا خیال تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا، اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔
جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر بیوی نے شوہر پر شدید تشدد کیا، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب اہل علاقہ میں واقعے کے بعد خوف کی فضا قائم ہے اور لوگ افسوسناک واقعے پر ماتم زدہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیوی پنجاب پولیس شاہکوٹ شوہر جاں بحق فصل کم حصہ گندم