خیبرپختون خوا: خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل واصف سعید---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈویژن بھر میں 15 روز میں چپس، نمکو اور مسالہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دیے گئے۔
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان ڈویژن میں 3، مالاکنڈ میں7 جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک، ایک یونٹ سیل کیا گیا ہے۔
خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ماہ میں رجسٹر کرایا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے، ٹیسٹنگ مہمات کا مقصد کسی کا کاروبار بند یا خراب کرنا نہیں، فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا کر معیار کو بہتر بنانا ہے، اشیائے خور و نوش تیار کرنے، بیچنے والوں کو فوڈ سیفٹی اسٹینڈرز کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے۔نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔