پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جاپان نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جاپان نے فرانس کو شکست دے کر پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء کا تاج اپنے سر سجالیا۔
جاپان نے ورلڈ کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیتا۔
فرانس نے دوسرے نمبر پر آ کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ ملائیشیا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
پیسٹری ورلڈ کپ ہر دو سال بعد فرانس کے شہر لیون میں منعقد کیا جاتا ہے، اور اس سال یہ مقابلہ 20 اور 21 جنوری کو ہوا۔
مقابلے میں ہر ٹیم کے تین ارکان شامل تھے، جو چاکلیٹ، آئس کریم اور شوگر کے ماہرین پر مشتمل تھے۔
ان ماہرین کو پانچ گھنٹے کے اندر اپنے ممالک کی تین خاص میٹھی ڈشز تیار کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا۔
اس عالمی مقابلے میں مصر، ماریشیس اور جنوبی کوریا جیسے دور دراز کے ممالک بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن :امریکی ڈیجیٹل نیو ز پلیٹ فارم بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو نوبل انعام یافتہ افراد سمیت درجنوں ماہرین اقتصادیات نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ایک “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن” پر دستخط کیے ہیں اور امریکہ کی موجودہ ٹیرف پالیسی کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام خود پیدا کردہ کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔
اس “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن ” میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تجارت پر ٹرمپ انتظامیہ کی متضاد اور تباہ کن پالیسیوں کا فوری طور پر ختم ہونا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کا نفاذ عام امریکیوں کو درپیش معاشی حالات کے بارے میں غلط فہمی کی وجہ سے ہے اور ان گمراہ کن پالیسیوں کا خمیازہ عوام زیادہ قیمتوں اور کساد بازاری کی صورت میں برداشت کریں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی تنقید کی گئی ہے کہ امریکہ کی طرف سے دھمکی دی گئی اور دوسرے ممالک پر عائد کردہ ‘ ریسیپروکل ٹیرف” کی شرح کا حساب غلط فارمولوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے اور ان کی معاشی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔ 956 افراد اس “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن” پر دستخط کر چکے ہیں۔