راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.

8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد کرکے  ملزم  کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 33.6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب بھی ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اُدھر بلوچستان میں تربت سے 10 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی جب کہ پشاور میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے  6 کلو افیون برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد آئس   برآمد کرلی۔   مسافر ابوبکر خان  نے  آئس  اپنے ٹرالی بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔

اے ایس ایف عملے نے  مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو   1.056 کلو گرام آئس  برآمد ہوئی ۔  ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے  منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کارروائیوں میں برآمد کرلی گئی کلو چرس برآمد کو گرفتار کلو گرام کے قریب

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت