اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،میرا تعلق کے پی سے ہے، ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کی وجہ سے سوال کرتی ہوں،افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،ہمیں بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ رٹ میں کوئی ایسی اتھارٹی تو ہو جو پروسیجر کو دیکھ سکے، اس کا جائزہ لے،زندگی کسی کی بھی ہو انتہائی اہم ہوتی ہے،جج پر بھی تو منحصر ہوتا ہے کہ وہ ٹرائل کیسے چلا تا ہے،پروسیجر اور شفاف ٹرائل کا موقع تو فراہم ہونا چاہئے، آج کل ہمارا ملک میں  اتنا ٹرینڈ ہو چکا ہے کہ 8ججز کے فیصلے کو 2لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں غلط ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،میرا تعلق کے پی سے ہے، ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کی وجہ سے سوال کرتی ہوں،افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،ہمیں بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سیاسی پارٹی سے دیا جاتا ہے کی وجہ سے

پڑھیں:

عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق

سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 5 عمرہ زائرین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

سردار ایاز صادق نے جاں بحق عمرہ زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ 

آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق 

 اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حادثے میں جاں بحق زائرین کے اہلخانہ اور زخمی ہونے والے زائرین سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق عمرہ زائرین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات
  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
  • صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کااظہار افسوس
  • عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • ضروری سیاسی اصلاحات اور حسینہ واجد کے ٹرائل تک انتخابات قبول نہیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش