چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹس فروخت! جھوٹی خبریں پھیلائی جانے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائقین کرکٹ کو گمراہ کرنے کیلئے ٹکٹس کے مکمل فروخت کی خبریں لگائی جارہی ہیں تاہم ایسا نہیں ہے، آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کی خبر لگائی گئی، جو جھوٹی نکلی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے
آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لیںڈ میچز کے ٹکٹس تاحال دستیاب ہیں جبکہ ایک شائقین اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر 4 ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں
دوسری جانب روایتی حریف انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ کے ٹکٹ تقریباً فروخت ہوچکے ہیں تاہم شائقین ٹکٹ بوتھ پر جاکر براہ راست خرید سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ٹکٹوں کی کے ٹکٹ
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور رواں سیزن میں لائیو ویور شپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کے سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔گو کہ اس برس پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ ایک ہی دورانیے میں منعقد ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کو براہ راست دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کے رواں 10 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نیا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے 9 ویں ایڈیشن تک یہ لیگ ہر سال فروری مارچ میں ہوتی رہی ہے۔ تاہم رواں برس اسی دورانیے میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلی گئی اور میگا ایونٹ کا اختتام ماہ رمضان میں ہوا۔اپریل میں آئی پی ایل ہونے کے باعث کوئی انٹرنیشنل ایونٹ یا کسی ملک کی لیگ نہیں ہوتی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسی دورانیے میں پی ایس ایل شیڈول کی اور اس کی مقبولیت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔