اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی نئے سال کی مناسبت سے  28 جنوری کی شام کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا  عالمی ناظرین کے لیے پیش کیا گیا  ،   دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 3000 ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کو نشر یا رپورٹ کیا۔پچھلے سال کے اواخر میں چین کے اسپرنگ فیسٹیول کو عالمی غیر مادی  ثقافتی ورثے کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ جشن بہار کے پہلے “غیر مادی  ثقافتی ورثہ  ورژن” کو منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ کے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے موسیقی اور رقص، اوپیرا، مارشل آرٹس وغیرہ سمیت متعدد سلسلوں کا عمدگی سے اہتمام کیا، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام چینی لوگوں کو پروگرام کا مرکزی کردار بننے کے لیےمدعو کیا ۔رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی  بیریئر فری نشریات  کے لیے پہلی بار بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے “اسپیشل ورژن” لانچ کیا گیا ،جس میں چائنا میڈیا گروپ  کی ” 5G+4K/8K+AI” سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے اطلاق سے 82 زبانوں میں عالمی سطح پرناظرین کے لیے یہ ثقافتی دعوت پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا چائنا میڈیا گروپ کے لیے

پڑھیں:

وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام

اسلام ٹائمز: مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مرکزی قدیم جامع مسجد خانقاہ مرادیہ کریری میں ایک کانفرنس بعنوان "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی قیادت سجادہ نشین خانقاہ مرادیہ اور صدر متحدہ علماء کونسل کشمیر ابو الوقاص مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں مجلس علماء امامیہ کشمیر کے چیئرمین مولانا غلام رسول نوری، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلٰی سید سلیم گیلانی، پروفیسر یاسین کرمانی، سید بشارت بخاری اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے یک زبان ہو کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں، بے راہ رویوں اور منشیات کی وباء کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو ایک مہم چلانی ہوگی، تاکہ معاشرے سے منشیات کی وباء سے نوجوانوں کو نجات دلائی جا سکے۔ مقررین نے ساتھ ہی وحدت امت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ ملت کشمیر کو درپیش مسائل کا سدباب وحدت امت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔ مقررین نے فلسطین کے مظلومین کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقررین نے متحدہ علماء کونسل کشمیر اور اس ادارے کے سربراہ مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کی اس کاوش کو سراہا اور عہد کیا کہ کشمیر بھر میں ایسی بیداری کانفرنسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • اسرائیل کی غزہ میں گھروں اور خیمہ بستیوں پر بمباری، 70 فلسطینی شہید، خوراک کی شدید قلت
  • لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم
  • گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریب، عبادات و لنگر کا اہتمام