تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
تحریک انصاف نے ایک بار پھر 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کون سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ایک بار ہھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا ایک مؤقف ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی دھاندلی کے ایجنڈے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی سے سانحہ 8 فروری تک
دوسری جانب وفاقی حکومت عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کرچکی ہے، 20 جنوری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ’8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منایا جائے گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس مین اسپرٹ پنجاب پی ٹی آئی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ عطااللہ تارڑ عمران خان مولانا فضل الرحمان مینار پاکستان یوم تعمیر و ترقی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس مین اسپرٹ پی ٹی ا ئی چیف ا رگنائزر عالیہ حمزہ عطااللہ تارڑ مولانا فضل الرحمان مینار پاکستان یوم تعمیر و ترقی یوم تعمیر و ترقی مینار پاکستان فروری کو ملک پی ٹی ا ئی کا فیصلہ
پڑھیں:
تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کریگی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائیگا۔
اس کافیصلہ جمعیت نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیاہے جواتوار کو لاہور میںاختتام پذیر ہوگیا ہے۔
جمعیت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردارادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اورعندالضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔
جمعیت العلمائے اسلام کے ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام کے زیر اہتمام 27؍ اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہوگی اسی طرح دس مئی کو پشاور اور سترہ مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہونگے۔
جمعیت نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ جمعیت کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔
منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت العلمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قومی معاملات کے بارے میں صائب فیصلے کئے ہیں۔
جمعیت نے تحریک انصاف کی بار بار اور پرزور درخواستوں پر اس سے رازداری کے ساتھ بعض وضاحتیں طلب کی تھیں جو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود جواب طلب ہیں جمعیت کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے بڑا اتحاد قائم کرنے کی خواہاں تھی جبکہ دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھی اس نے وسیع تر سیاسی اتحاد کا ڈول ڈال رکھا تھا تاکہ ان خفیہ مذاکرات میں اس کی سودا کار حیثیت مستحکم ہوسکے ۔
اس طرح وہ ہم عصر سیاسی جماعتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے درپے تھی۔
Post Views: 4