اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وزیر اعلیٰ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔  

پولیس کی جانب سے آج بھی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واقعی شریف ہیں تو پھر انہیں اشتہاری قرار دے دیتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں، اس لیے لمبی تاریخ دی جائے۔  

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پھر تو آپ چاہیں گے کہ تاریخ دسمبر کے بعد کی دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے عدالت میں پیش

پڑھیں:

ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند

ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی ضلعی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وزیراعظم ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوئے، لیکن دوران سماعت عدالت کی بجلی بند ہوگئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوئے اور جرح سے پہلے حلف لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو کہوں گا، سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے وزیراعظم شہباز شریف پر جرح کی اور متعدد نکات پر سوالات کیے۔

وکیل نے استفسار کیا، ’کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر نہیں ہوا؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’میرے پاس لکھا ہے کہ دعویٰ ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا ہے۔‘

شہباز شریف کے وکیل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جرح کرنا ان کا حق ہے۔

جرح کے دوران وکیل نے سوال کیا، ’کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعوے میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق نہیں بنایا؟‘ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا، ’یہ بات درست ہے۔‘

ایک اور سوال میں عمران خان کے وکیل نے کہا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ پر دس ملین کا الزام آمنے سامنے نہیں لگایا؟‘ جس پر وزیراعظم نے کہا، ’ٹی وی پر سب کے سامنے بار بار یہ الزام لگایا گیا، یہ بیہودہ الزام بار بار دہرایا گیا۔‘

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ ان کے مؤکل کا بیان دو نجی ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں نشر ہوا، اور یہ پروگرام اسلام آباد سے آن ائیر ہوئے۔ وکیل نے الزام لگایا کہ شہباز شریف جان بوجھ کر یہ بات چھپا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ پروگرام کہاں سے آن ائیر ہوئے۔

دورانِ جرح وکیل نے پوچھا، ’کیا میں پنجابی میں سوال کرسکتا ہوں؟ جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا، ’آپ بڑے شوق سے کریں۔‘

اسی دوران عدالت میں اچانک بجلی بند ہو گئی، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف پر جاری جرح روک دی گئی۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند