یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا، نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران و نئی امریکی حکومت کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام کی ترسیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کوئی مخصوص پیغام بھیجا گیا ہے اور نہ ہی موصول ہوا ہے! انہوں نے مزید کہا کہ اسکائی نیوز کے ساتھ میری گفتگو بہت واضح تھی جبکہ یورپی فریق کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے جبکہ ہم دوسرے فریق (امریکہ) کی جانب سے پالیسیوں کی وضاحت کے منتظر ہیں اور ان کا جائزہ لے رہے ہیں لہذا اگر ملک میں اتفاق رائے حاصل ہو گیا تو برابری کی بنیاد پر مذاکرات انجام پا سکتے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے جو اب بھی دونوں ممالک کے درمیان روابط پر حاوی ہے کیونکہ ہم نے قبل ازیں اتفاق کیا تھا جس پر ہم نے تو عملدرآمد کیا لیکن انہوں نے اس معاہدے کو توڑ ڈالا لہذا فطری طور پر، اس بد اعتمادی کو اتنی آسانی کے ساتھ حل نہیں کیا جا سکتا جبکہ اس کام کے لئے عملی اقدامات اور مخصوص پالیسیوں کی ضرورت ہے اور ہم ان پالیسیوں کا جائزہ لے کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے!
-

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی کے درمیان نہیں ہوا کے ساتھ

پڑھیں:

مذاکرات، مقاومت اور جہد مسلسل

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 19-04-2025
Why Iran Will Emerge Victorious Without a Nuclear War | U.S. & Israel's Plans Unraveling
 
 
ایران نے امریکہ کو چاروں شانے چت کر دیا

نیتن یاہو کی نیندیں اُڑ گئیں، ایران نے ساری گیم پلٹ دی
ایران جنگ نہیں، برابری پر مذاکرات چاہتا ہے
 
 
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
 تاریخ: 19 اپریل 2025
 
خلاصہ پروگرام:
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کا تجزیہ، اور یہ بات کہ کس طرح ایران بغیر ایٹمی ہتھیاروں کے امریکہ کو سفارتی، عسکری، اور نفسیاتی میدان میں شکست دے سکتا ہے۔
کرنل لارنس ولکرسن جیسے امریکی ناقدین کی رائے، ایران کے روایتی جنگی تجربات، اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی طاقتوں کا تذکرہ۔
اس وی لاگ میں جانئے کہ ایران نے کیسے عمان مذاکرات میں امریکہ کو برابری کی سطح پر لا کر کھڑا کیا، اور وہ کون سی چار شرائط ہیں جنہوں نے امریکہ کو الجھا رکھا ہے۔
حزب اللہ، شام، لبنان، اور سیستان بلوچستان کے تازہ ترین واقعات کا تفصیلی جائزہ بھی شامل ہے۔
 
اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں ضرور کیجئے آپ کی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے مزید مستنند خبوروں کے لیے جڑ جائیے ہمارے ساتھ اور سبسکرائب کیجئے ہمارے یوٹیوب چینل کو فالو کجیئے ہمیں ٹک ٹاک،انسٹا گرام اور فیس بک پر اور وزٹ کرتے رہئیے ہماری ویب سائٹ
www.islamtimes.com
جزاک اللہ
 
#Iran #USvsIran #MiddleEastPolitics #IranIsraelConflict #Geopolitics #Hezbollah #TrumpIranPolicy #ResistanceAxis #IranChinaRussia #OmanTalks
 
 

متعلقہ مضامین

  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 
  • مذاکرات، مقاومت اور جہد مسلسل