مضرصحت ہونے کا خدشہ، کوک نے اپنے مشروبات مارکیٹ سے ہٹا لیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
برطانیہ(نیوز ڈیسک) کوکا کولا کی جانب سے یورپ کے کچھ ممالک میں کلوریٹ کی ’بلند سطح‘ کی وجہ سے اپنے مشروبات کو مارکیٹ شیلفوں سے ہٹانے کے بعد برطانیہ نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔یہ مقبول سافٹ ڈرنک کمپنی بیلجیئم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز میں 328 GE اور 338 GE پروڈکشن کوڈز کے درمیان بنے ہوئے کوک، سپرائٹ، ڈائیٹ کوک، ایپلٹائزر اور دیگر مشروبات واپس لے رہی ہے۔ کلوریٹ، کلورین بیسڈ سینیٹائزرز اور کلورین کیمیکلز کے تحلیل ہونے سے بننے والا بائے پروڈکٹ ہے جو اکثر پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کلوریٹ انسانی جسم میں آیوڈین کی کمی کا سبب بنتا ہے اور فوڈ سٹینڈرڈز سکاٹ لینڈ کے مطابق مختلف کھانے کی اشیا (جیسے تازہ سبزیاں، پھل وغیرہ) میں کلوریٹ کی مقدار کو ایک خاص حد سے زیادہ ہونے نہیں دیا جاتا۔ یہ حد حکومت یا فوڈ سیفٹی کے قوانین کے تحت مقرر کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔
’کوکا کولا یورپیسیفک پارٹنرز‘ نے ایک بیان میں کہا: ’یہ واپسی خاص طور پر بیلجیم، لکسمبرگ، اور نیدرلینڈز پر مرکوز ہے، جہاں زیادہ تر متاثرہ مصنوعات فروخت سے ہٹا دی گئی ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’معمول کی جانچ سے پتہ چلا کہ کچھ مصنوعات میں کلوریٹ کی بلند سطح پائی گئی ہے تاہم آزاد ماہرانہ تجزیہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان مصنوعات کے استعمال سے عارضی طور پر بیمار پڑنے جیسے کسی بھی منسلک خطرے کا امکان بہت کم ہے۔‘کوکا کولا نے کہا کہ اسے برطانیہ میں اپنے صارفین کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور اس نے ’اس معاملے پر حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور کمپنی ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔‘یاد رہے کہ 2015 میں یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا میں کلوریٹ کی زیادہ مقدار کے نتیجے میں صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں خاص طور پر شیرخوار اور بچوں میں۔
اس میں جسم میں آیوڈین کو جذب کرنے میں رکاوٹ کی وجہ سے تھائیرائیڈ کے کام میں خرابی شامل ہے۔فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی (ایف ایس اے) سے وابستہ این گریویٹ نے پیر کو کہا: ’ ایف ایس اے اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا برطانیہ میں کوکا کولا کی ایسی مصنوعات موجود ہیں جن میں کلوریٹ نامی کیمیکل کی اعلی سطح موجود ہے۔”اگر ہمیں کوئی غیر محفوظ خوراک ملی، تو ہم اسے ہٹانے کے لیے اقدامات کریں گے اور صارفین کو آگاہ کریں گے۔‘
شائقین کیلئے خوشخبری ، اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں کلوریٹ کی
پڑھیں:
پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔(جاری ہے)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی،حکومت کو چاہیے کی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔