انروا غزہ میں اپنا کام جاری رکھے گی، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو اقوام متحدہ کیجانب سے مشن سونپا گیا ہے جسے اسنے ہر صورت انجام دینا ہے! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے غزہ کی پٹی میں امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسٹیفن دوجارک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس - انروا کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے اس وقت تک کام جاری رکھے گی کہ جب تک وہ اپنے مشن کو جاری رکھنے سے مکمل طور پر قاصر نہیں ہو جاتی!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اسٹیفن دوجارک نے زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انروا کسی اتفاق کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ اسے اقوام متحدہ کی جانب سے مشن سونپا گیا ہے کہ جسے اس نے ہر حال میں انجام دینا ہے!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے