100 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم پولیس حراست سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)ایک سو سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم کراچی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ریاست کو پنجاب سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، ملزم گذری تھانے منتقلی کے دوران پولیس ٹیم کو دھوکا دیکر فرار ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے، ملزم نے وارداتوں میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کیے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب میں بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔