وزیراعظم کی چین کے نئے سال پر چینی صدر اور عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی دوستوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے ہمیں محنت اور لگن کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہمارے تعلقات اب قریبی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، اور یہ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی نیا سال خوشی، تبدیلی اور نئے آغاز کی علامت ہے۔ لوگ اس موقع پر اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ روایتی کھانے کھاتے ہیں، تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور آنے والے سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سانپ کا سال حکمت اور طاقت کی علامت ہے، جو مشکلات پر قابو پانے اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیں عالمی امن، ترقی اور ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے اور ہمارے عوام کے درمیان محبت اور دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
مزید :