امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 83 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔
عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5 اعشاریہ 3 سال زیادہ خواتین زندہ رہتی ہیں۔
اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73 اعشاریہ 5 سال ہے۔
تاہم پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے 5 سال کم زندہ رہتے ہیں۔