ٹنڈوآدم،پولیس سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری۔ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ۔نشہ کے عادی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگے۔پولیس منشیات فروشوں سے منتھلی پر معمور۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں شہر کی مرکزی شاہراہوں و مختلف علاقوں محلہ الہیار، جوہر آباد،کھنڈو روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک،خیر محمد ٹھ،اسٹیشن چوک، بنگلہ روڈ،سوجی مل روڈ،ریلوے پھاٹک،جمن شاہ اورلطیف گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ماوا،گٹکااور سفینہ کی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جگہ جگہ کیبنز اور جنرل اسٹورز پر منشیات فروش ہونے لگی جبکہ پولیس ان منشیات فروشوں کے خلاف عملی کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ماہانہ کی سیٹنگ پر معمور ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے نشہ کے عادی افراد گھروں اور دکانوں میں میں داخل ہونے لگے ہیں چوری کی واردات عام ہو کر رہ گئی ہے نامعلوم چور چاکرانی محلے سے سگریٹ کے گودام کا تالا توڑ کر چالیس کارٹن میں رکھے مختلف برانڈ کے سگریٹ چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ڈسٹری بیوٹر مالک محمد آفاق انصاری نے بتایا کہ گزشتہ شب چالیس کارٹن سگریٹ کے جو مختلف برانڈ کے تھے رکھ کر گئے تھے ملزمان تالا توڑ کر چوری کر کے باآسانی فرار ہو گئے جبکہ چوری ہونے والی سگریٹ کی مالیت تیس لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے سٹی تھانے پر واقع کے مختلف این سی داخل کروادی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں نامعلوم چور گھروں اور دکانوں میں داخل ہو کر بیٹریاں، موٹر، موبائل فون اورنقدی و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس منشیات فروشوں سے مبینہ ماہانہ لینے میں مصروف ہے شہریوں نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد،ایس ایس پی سانگھڑ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹوآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 640 کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے، کارروائیاں ہو رہی ہیں۔