چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی کے ٹکٹوں کے آن فروخت کرنیوالے ویب سائٹ کے زیادہ ٹریفک کے باعث سرورز جواب دے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی کے ٹکٹوں کے فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کیلئے فینز کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھا جارہا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی ٹکٹوں کو فروخت کرنیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ آن لائن فروخت کرنے والی ٹکٹس سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں شیڈول گروپ مرحلے کے میچوں اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی عام فروخت 28 جنوری بروز منگل سے شروع ہوگی۔
پاکستان میں ہونے والے گروپ اسٹیج مقابلے اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے فروخت ہونا تھے۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں سمیت مختلف کیٹیگریز میں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمت 1000 پاکستانی روپے سے شروع ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جب کہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شائقین پی سی بی، آئی سی سی اور نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے ٹکٹوں ٹکٹوں کی
پڑھیں:
جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) جرمنی کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن قونصلیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ایمپلائمنٹ اور اسٹوڈنٹ ویزہ کے زمرے قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ کارروائی کو تیز کیا جا سکے اور جاری کردہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ تمام موجودہ ویٹنگ لسٹیں بند کر دی گئی ہیں اور انہیں حذف کر دیا جائے گا، جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اپواائنٹمنٹ حاصل کر لی ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابقہ نظام کے تحت اس میں شرکت کریں، دیگر تمام درخواست دہندگان کو اب قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے ویزہ کا عمل شروع کرنا ہوگا، آن لائن گذارشات 12 دسمبر 2025 کو کھلیں گی۔ اس حوالے سے قونصلیٹ کا مزید کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ویزہ کی درخواستیں پورٹل کے ذریعے digital.diplo.de/studium پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ملازمت، تربیت، ملازمت کے متلاشی اور دیگر طویل مدتی ویزہ کیٹیگریز کے لیے درخواستیں digital.diplo.de/visa-ewt پر دائر کی جا سکتی ہیں۔