حیدرآباد ،نیو وحدت کالونی کی گلیاں گندے پانی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد یو سی 127 میں قائم قدیمی نیو وحدت کالونی کی گلیاں کئی روز سے سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ہیں، مین سیوریج ڈسپوزل کچرے اور تھیلوں سے بھر چکا ہے، 4 سال سے ڈسپوزل کنویں کی کرین سے صفائی پروانشنل بلڈنگز محکمے کی جانب سے فنڈز کی کمی کا سبب بتا کر نہیں کرائی گئی، حالیہ ہونے والی بارش میں نیو وحدت کالونی کئی روز تک ڈوبی ہوئی تھی، نیو وحدت کالونی کی واحد سیوریج مشین 6 ماہ پہلے چوری ہونے کی وجہ سے سیوریج سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔ نیو وحدت کالونی میں صفائی کے عملے سمیت دروغا بھی موجود نہیں، کچھ روز قبل ضلعی مئیر کے دفتر میں نیو وحدت کالونی کے مسائل پر درخواست جمع کرائی تھی۔ مئیر نے دفتر ایکسئن بلڈنگ کو لیٹر لکھا تھا اور بعد میں اے سی بلڈنگز سے ملاقات کی تو اے سی بلڈنگز نے بتایا کہ4 سال سے حیدرآباد کی سرکاری کالونیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فنڈز نہیں مل رہے، ایکسن بلڈنگ طارق بگھیو کو اے سی نے ہدایت دی کہ نیو وحدت کالونی کے مسائل پر مبنی اسٹیمیٹ بناکر ضلعی مئیر اور ڈی سی کو ارسال کیا جائے تاکہ وہ فنڈز جاری کریں اور نیو وحدت کالونی کے مسائل حل ہو سکیں۔ یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین شاہد سومرو نے ایس ڈی او بلڈنگز کو نیو وحدت کالونی کے مسائل کی اسٹیمیٹ بنانے کے حوالے سے کالونی کا دورہ کرنے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیو وحدت کالونی کے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے سیوریج کا پانی جگہ جگہ جمع ہے اور نیو وحدت کالونی کا پبلک پارک بھی 15 سال سے تباہ ہے، آر او فلٹر پلانٹ بھی 4 سال سے خراب ہے جس کی شکایت پبلک ہیلتھ محکمے کو کی تھی لیکن کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال سے
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔