ٹرمپ نے خواجہ سرا بچوں کی جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا
تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر نظریے‘ کو ختم کرنے کے بارے میں ہے۔ آرڈر کے مطابق ٹرانس جینڈرز افراد فوج میں باوقار اور نظم و ضبط پر مبنی خدمات سرانجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔
تبدیلی جنس سے متعلق تازہ حکمنامے کے بعد امریکا کی وفاقی حکومت ان میڈیکل پروگراموں کو فنڈز فراہم نہیں کرے گی جن کے ذریعے ٹرانس جینڈر بچوں اور جوانوں میں تبدیلی جنس سے متعلق ہارمون تھراپی، آپریشن اور دیگر علاج معالجے یا تحقیق ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:امریکا میں اب لڑکیاں اور ٹرانس جینڈرز اکٹھے نہیں کھیل سکیں گے، بل منظور
ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے کچھ روز قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک ایسے بِل کی منظوری دی تھی جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا تھا۔
امریکی ایوان میں منظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔
اس بل کے تحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈرز کو شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات
20 جنوری کو اپنے افتتاحی خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج سے ریاست امریکا کی حکومت کی سرکاری پالیسی ہوگی کہ صرف 2 جنس ہیں، مرد اور عورت۔ ٹرمپ کے اس بیان کو سیاسی و سماجی تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump gender order transgender امریکا ایگزیکٹیو آرڈر ٹرانس جینڈر جنس خواجہ سرا شناخت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایگزیکٹیو آرڈر خواجہ سرا
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔