حقیقی صحافیوں ہی کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرینگے، ڈائریکٹر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شہزاد شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کارڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات تھرپارکر سلیم احمد جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور خاص غلام رضا کھوسو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی اور آفس اسسٹنٹ عرفان احمد شیخ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد شیخ نے ڈسٹرکٹ اطلاعات افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایکریڈیٹیشن کارڈ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل چھان بین اور مطلوبہ کوائف جمع کرانے والے صحافیوں کی درخواستیں ہی ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میرپورخاص بھیجیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پیشہ ورانہ صحافت کرنے والے حقیقی صحافیوں کو ہی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ایکریڈیٹیشن کارڈ سے متعلق نئی پالیسی کے تحت ایسے اخبارات جو صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہیں، کے نمائندوں، ویب چینلز کے نمائندوں اور اگر کوئی سرکاری ملازم جو صحافت بھی کرتا ہے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا، رجسٹرڈ اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں ہی کو ان کے متعلقہ ادارے سے درخواست فارم پر تصدیق کیے جانے کے بعد کارڈ جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر اطلاعات کارڈ جاری
پڑھیں:
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب ریونیواتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کر دیا تاہم ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر اور تین آئی ٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا،سلمان ظفرکی تقرری غیرقانونی ہونے کے باعث ان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔
حکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق