بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔

درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔

درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.

80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی۔

اس میں کہا گیا کہ مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیداوار رہی فیصد بجلی بجلی کی فی یونٹ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

 

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر