محراب پور: خسرہ پھیلنے لگا محکمہ صحت خاموش
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) خسرہ پھیلنے لگا، محکمہ صحت خاموش، نوشہرو فیروز اور خیرپور اضلاع کے کئی شہروں اور دیہات میں موذی مرض خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا، ٹھری میرواہ، اکری کے دیہی علاقوں جعفر خان جلالانی، گاؤں داڑھون، اکری اور درجنوں دیہاتوں میں وبائی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، گاؤں آندل خاصخیلی میں نصیر خاصخیلی کے معصوم بیٹے فضل عباس سمیت درجنوں بچے وبائی مرض خسرہ میں مبتلا ہیں محکمہ صحت کی نااہلی، خسرہ سے بچاؤ کے عدم اقدامات کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق موذی مرض خسرہ سے متعلق محکمہ صحت کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کیمپ یا تحصیل اسپتال اور بنیادی صحت مرکز میں خسرہ سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ موسم ناصرف گرم بلکہ مرطوب بھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔