غیر قانونی پیٹرول اور گیس کا استعمال، فروخت برداشت نہیں ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول اور گیس کے استعمال، فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ اور روینیو ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختیار کار وقار سومرو، اسسٹنٹ مختیار کار شیراز پھلپوٹو، انکروچمنٹ انسپکٹر طارق رند سمیت پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ شاہ حسین تھانے کی حد کوڑو گوٹھ کے قریب ایل پی جی وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں مالکان کی جانب سے ایل پی جی گیس میں C.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس میں مقتولہ کا بیان قلمبند کروایا گیا جو وزن ڈالتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔