ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ: سری لنکن بولر کے ایک ہی اوور میں ہاتھ بدلنے سے بیٹر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد بولر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔
یہ واقعہ ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔
میچ کے دوران سری لنکن بولر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔
ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
کراچی:انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔