قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
قیامت کے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
گھڑی کے وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرکے اسے نصف شب کے قریب کیا گیا ہے، اب اس گھڑی کو 89 سکینڈز کردیا گیا ہے۔
ایٹمی سائنٹسٹس کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے سربراہ ڈینئل ہولٹس نے بلیٹن آف دا اٹامک سائنٹسٹس میں بتایا کہ انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے معنی خیز پیشرفت نہیں کی جاسکی اس لیے گھڑی آگے بڑھائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی سوئی نصف شب کے قریب کیا جانا خطرات انتہائی حد تک بڑھنے کی علامت سمجھاجانا چاہیے اور اسے ایسا انتباہ سمجھا جانا چاہیے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خطرات اس حد تک بڑھ گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاہرانوالہ سے عمرہ پر جانے والے زائرین کی بس کو مدینہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے بتایا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔