بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ،15افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے شمالی ریاست اتر پردیش میں جاری کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اورمتعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ہندو یاتریوں کی جانب سے رکاوٹیں توڑنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہر طرف چیخ وپکارمچ گئی۔ یاتریوں کا سامان جا بجا بکھرا پڑا ہے۔
امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔یاد رہے کہ مہا کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ چھ ہفتے جاری رہنے والا یہ تہوار ہندوؤں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھرسے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
جمعرات کو ہونے والے ایک فضائی حملے میں بھی 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔