ایبٹ آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس کے پورا ہونے تک بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں و کشمیر سے نہیں اکھڑ جاتے، حق خودارادیت کی تحریک پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایبٹ آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس کے پورا ہونے تک بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 10لاکھ فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت ”نارملسی” کا راگ الاپ کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر اور طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت قتل و غارت اور لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ علاقے کی مسلم اکثریت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

انہوں نے بھمبر آزاد کشمیر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا خیر مقدم کرتے کہا کہ ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل غلام محمد صفی نے ایک وفد کے ہمراہ الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد میں امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبدالرحمان عباسی اور ان کے رفقاء سے ملاقات کی۔ وفد میں حریت رہنما راجہ خادم حسین، داوود خان یوسفزئی اور زاہد اشرف بھی شامل تھے۔ وفد نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام محمد صفی حق خودارادیت ایبٹ آباد نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں  ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی  وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں دوسری جانب  خراب موسم کے باعث رام بن میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات  نے ضلع رام بن میں آج بھی بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو