مینگورہ، کمرے میں گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق، دلہا بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ جاں بحق دلہن کو آبائی علاقے تھانہ مالاکنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالتِ بے ہوشی میں پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ جاں بحق دلہن کو آبائی علاقے تھانہ مالاکنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، عیسوٹری کے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی
شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک) عیسوٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچے مدرسے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک خوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ، وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کیلئے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں، ماضی میں عیسوڑی کے نواحی پہاڑ ، خوارج کے مذموم ارادوں کی تکمیل کی کمین گاہ رہے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں کُل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں کے باعث اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکاہے، خیبرپختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر شب و روزکام جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے علاقوں کو بارودی مائیننگ سے پاک کرنے کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔