Nai Baat:
2025-04-22@18:59:07 GMT

ایس ایم تنویر کی ماں جی جنت مکانی ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ایس ایم تنویر کی ماں جی جنت مکانی ہوگئیں

اسلامی تہذیب و تمدن ہو یا ہمارا برصغیر اور پاک و ہند کا تہذیبی ارتقائ، ماں کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تحریک پاکستان کے ارتقاء و عروج میں علی برادران کی ماں جی کا کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ قیام پاکستان کے بعد، پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ڈالنے اور آگے بڑھاتے رکھنے میں کئی کاروباری، صنعتی اور پیشہ ور خاندانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایوب خان کے سنہری دور کو بھی ایسے ہی بائیس خاندانوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں کا مرہون منت قرار دیا جاتا ہے۔ صنعت کاری کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہوتی ہے اور کاروباری صلاحیت اور وسعت ملک و قوم کے لئے خوشحالی لاتی ہے۔ انگریزوں کی کاروباری صلاحیتوں نے برطانیہ عظمیٰ یعنی عظیم الشان برطانوی سلطنت تخلیق کی ایسی سلطنت جس کی وسعت پذیری حیران کن تھی۔ برطانوی سلطنت کے ایک حصے میں سورج غروب ہو رہا ہوتا تھا تو دوسرے حصے میں سورج طلوع ہو رہا ہوتا تھا اسی لئے کہا جاتا ہے کہ برطانیہ عظمیٰ میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا تھا۔ چین کا عالمی منظر پر چھا جانے کا عمل بھی ایسے کاروباری اور صنعتی نابغوں اور کاروباری صلاحیتوں سے معمور افراد سے وابستہ ہے۔ جیک کی مثال ہی دیکھ لیں۔ اس کی صلاحیتوں کے باعث چین عالمی مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے۔ اس ایک شخص کی صلاحیتوں نے یورپی و مغربی عالمی چودھریوں کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔
پاکستان ایک زرخیز ملک ہے جہاں کی زمین اور آب و ہوا بھی بڑھوتی کا باعث بنتی ہے اور یہاں کے کاروباری صنعتی گھرانے بھی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت پاکستان میں کل تین صنعتی یونٹ تھے۔ آج پاکستان میں سیکڑوں نہیں ہزاروں چھوٹے بڑے صنعتی و پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ اس وقت متحدہ پاکستان کی مجموعی آمدنی 45ملین ڈالر کے برابر تھی۔ آج پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی مالیت 330ارب ڈالر سے زائد ہے۔ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟ یہ سب کچھ ہوا فضا میں وقوع پذیر نہیں ہوا ہے اور یہ جناتی کارروائی نہیں بلکہ پاکستان کے سپوتوں کی کارکردگی ہے ایسے بھی سپوتوں میں ایک محترم نام ایس ایم تنویر کا بھی ہے جو پاکستانی معیشت کی تعمیر و ترقی، کاروباری شعبے کی بڑھوتی اور صنعتی شعبے کے استحکام کے لئے اپنے آپ کو ہمہ وقت، وقف کر چکے ہیں۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے انڈسٹری و حکومت کے درمیان تعاون کے فروغ کے ذریعے قومی معاشی استحکام کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ان کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا۔ یہ ایک بہت بڑی خبر کے طور پر ہمارے قومی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کئی روز تک فلیش ہوتی رہی۔ وفات کی اطلاع، جنازے کی خبر، قرآن خوانی اور پھر دعائیہ تقریبات کی خبروں کے ذریعے پتہ چلا کہ ایس ایم تنویر کی والدہ، حقیقتاً ایک عظیم عورت تھیں۔ دین گروپ آپ انڈسٹریز نے ایس ایم منیر کی سربراہی و قیادت میں پاکستان کی صنعت و حرفت میں اگر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں تو اس میں ایک خاموش کردار کے طور پر ایس ایم منیر کی زوجہ، ایس ایم تنویر کی والدہ اور پھر اگلی نسل کی بزرگ ہستی کا کردار اس مرکز اور محور کا رہا ہے جس نے تین نسلوں کو ایک گھرانے کے طور پر جوڑے رکھا۔ ایک مٹھی کی طرح، ایک قوت کی شکل دی۔ ایس ایم تنویر مرحوم اگر پاکستان کے ایک کاروباری اور معاشی وژنری کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے تو اس میں مرحومہ کا ایک بیوی کے طور پر کردار ناقابل فراموش تھا۔ ایس ایم منیر ایک عہدساز شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زوجہ کے ساتھ مل کر ایک خاندان بھی تشکیل دیا جس طرح کاروبار کو مروجہ اصولوں کے مطابق آگے بڑھایا اسی طرح اسلامی طرز پر اپنی نسل کی تربیت بھی کی، انہیں اچھے برے اور حلال حرام کی پہچان کرائی۔ اس کی ایک جھلک مرحومہ کی بیماری کے دوران ان کے بچوں ایس ایم تنویر، عمران اور عرفان نے اس طرح کی کہ ایس ایم تنویر نے اپنے والد کے ساتھ گردہ کی پیوند کاری کے عمل کے دوران پورا عرصہ چین میں ان کی تیمارداری اور دیکھ بھال میں گزارا۔ مرحومہ کی تربیت کا ایک عظیم نظارہ اس وقت سامنے آیا جب یہ اعلان کیا گیا کہ ماں جی کی نماز جنازہ ان کے بیٹے ایس ایم عمران پڑھائیں گے۔ یہ مرحومہ کی عالی تربیت کا نتیجہ تھا۔ ایس ایم منیر کا جنازہ بھی ان کے بیٹے عمران نے ہی پڑھایا تھا۔ مرحوم کی اپنی اولاد کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ خاندان کے تمام افراد صدقہ خیرات اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی ایسے مصروف رہے جیسے اپنے کاروبار کی بڑھوتی کے لئے کاوشیں کرتے ہیں۔ اس کا بڑا کریڈٹ ایس ایم منیر کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں تعلیمی و فنی اداروں کی تشکیل اور صحت عامہ کے اداروں کے لئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے۔ خواہ ان کا تعلق ان کی اپنی چنیوٹی برادری سے ہو یا کسی غیر برادری سے ان کا خیراتی کھاتہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔ ایس ایم منیر کا بزنس کمیونٹی سے عشق کوئی راز نہیں ہے۔ اپنی وفات کے روز وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ایک کاروباری وفد کے ہمراہ گورنر سندھ سے مذاکرات کر رہے تھے۔

ان کی ایسی سرگرمیوں کے پس پردہ مرحومہ ماں جی کا موثر اور وسیع الفکر و نظر کردار تھا جو ایس ایم منیر کے گھرانے کو سنبھالے ہوئے تھیں۔ ایس ایم منیر مرحوم کے بارے میں شائع ہونے والی کتاب ’’پیدائشی قائد میں ماں جی کے متعلق بتایا گیا کہ ان کی شادی ان کی ولادت سے پہلے ہی طے کر دی گئی تھی اور ان کا جنم اسی گھر، اس کمرے اور اسی بیڈ پر ہوا جس پر 1945ء میں ایس ایم منیر نے آنکھ کھولتی ایس ایم منیر مرحوم اپنی اہلیہ (ماں جی) سے ایک سال آٹھ ماہ بڑے تھے اور ان کی شادی ان (ایس ایم منیر) کے دادا شیخ محمد دین نے اپنی ہمشیرہ کے گھر پیدا ہونے والی بچی کی نسبت ایس ایم منیر سے طے کر دی تھی اور اس تحریر کا عنوان آسمانوں پر طے ہونے والی شادی تھا۔

آسمانوں پر طے ہونے والی شادی کے دونوں کردار، ایس ایم منیر اور ان کی اہلیہ، جنت مکان ہو چکے ہیں لیکن ان کے لواحقین، ان کے بیٹے، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور داماد اسی یکسوئی اور پاکیزہ جذبوں کے ساتھ ایس ایم منیر و ان کی اہلیہ کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ دین گروپ آف انڈسٹریز اپنی روایات کے مطابق، ایس ایم منیر کے وژن کے مطابق نہ صرف تعمیر و ترقی کی منازل طے کر رہا ہے بلکہ کمیونٹی کی خدمت کی خاندانی روایات کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔

ایس ایم منیر مرحوم جس مشن کو لے کر اٹھے تھے اور اس مشن کو انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جو جلد بخشی وہ پاکستان کے معاشی، صنعتی و تجارتی منظر پر روز روشن کی طرح واضح ہے۔ سماجی خدمات کے شعبے میں بھی ان کی کاوشیں قابل تقلید اور باعث فخر ہیں اب اس مشن کے ساتھ ایس ایم تنویر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے والد کے وژن و ماں جی کی تربیت کے ساتھ ایس ایم تنویر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے قائد کے طور پر فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم پر محترک ہیں۔ ان کی فعال شخصیت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح ہی، بلکہ ان سے آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف صنعتی و کاروباری شعبے میں اپنے نقوش ثبت کریں گے بلکہ پاکستان کو جاری معاشی مسائل سے نکلنے اور قومی خدمات کے حوالے سے بھی قابل فخر خدمات سرانجام دیں گے۔ ان شاء اللہ۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ایس ایم تنویر ایس ایم منیر پاکستان کے ہونے والی کے طور پر کی تربیت کے ساتھ رہے ہیں نے اپنی رہا ہے کے لئے

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔

ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، خشک سالی، اور قحط جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

اپنی زمین سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ایسے اقدام کریں جن سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو، درخت لگائے جائیں، پہلے سے موجود درختوں کی نگہداشت ہمارا فرض اولین ہے، ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے طریقوں کی آگاہی دینا، پلاسٹک کے تھیلے اور پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کم سے کم یا پھر ترک کر دینا ہی بہتر ہے۔

بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارتھ ڈے کو محض ایک دن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس دن کئے جانے والے عہد کو اپنی روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنا لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں 
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • گندم نرخوں کو مدنظر رکھ کر کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جائے،راناتنویرحسین
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف
  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں