لجپت روڈ گھر سے بزر گ خاتون کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لجپت روڈ کے ایک گھر سے پولیس نے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون ذہنی مریض بتائی جاتی ہے۔سٹی تھانے کی حدود ایک گھر سے سٹی پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی۔جاں بحق ہونے والی خاتون بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون نے گزشتہ رات بھی گھر کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح خاتون کی بیٹی نے اہل محلہ کو بتایا کہ والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔ جس ہر ریسکیو کے عملے نے پولیس کی مدد سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کی بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاتون کی
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔