فلسطین کی فتح حقیقی معنوں میں مقاومت کا نتیجہ ہے، جنرل امیر علی حاجی زادہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جبکہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے چیف آف ایرو سپیس یونٹ جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے کہا کہ استقامت و ثابت قدمی فلسطینی عوام کی فتح کا سبب بنی۔ اس بار استقامتی محاذ متحد ہو کر فلسطین کی عوام کی حمایت میں سامنے آیا۔ قبل ازیں دشمن سے الگ الگ محاذوں پر ٹکراو ہوتا تھا لیکن اس بار جنگ فلسطینی علاقے میں شروع ہوئی اور یمن، عراق، شام، ایران و حزب الله نے اپنی ذمے داری سمجھتے ہوئے صیہونی دشمن سے پنجہ آزمائی کی۔ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ان خیالات کا اظہار مختلف سفیروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے صیہونیوں کے سامنے فلسطینیوں کی ثابت قدمی و مقاومت کا ذکر کیا۔
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی فتح اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ اگر صحیح معنوں میں استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کیا جائے تو کامیابی ملتی ہے۔ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جب کہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے جو کہ ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ دشمن حقائق کو مسخ کرنے یا الٹا دکھانے کی کوشش کرے گا۔ ہمارے داخلی و بیرونی دوست بھی دھوکہ کھا گئے کہ شاید ایران کمزور ہو گیا ہے لیکن ان دِنوں حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر علی حاجی زادہ
پڑھیں:
عازمین حج کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ حاجیوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی
اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان سمیت اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی جبکہ حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔
عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، سٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج ویکسین سردار محمد یوسف سید عطاالرحمان وفاقی وزیر مذہبی امو