چین کی ڈیپ سیک نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ ڈیپ سیک اس وقت چیٹ جی پی ٹی کو مات دے کر ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے۔ ڈیپ سیک کے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر صارفین اس کے بارے میں مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ امریکا
نے چیٹ جی پی ٹی بنایا، چین نے ڈیپ سیک بنا ڈالا جبکہ پاکستان نے فارم 47 بنایا ہے۔ایک ایکس صارف نے لکھا کہ چین میں بیٹھے3،4 لوگوں نے ڈیپ سیک بنا کر اے آئی اسٹیک ہولڈرز کو ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچا دیا ہے، مستقبل اب اے آئی ہے۔ پاکستان کو بھی اس بارے میں سوچنا چاہیے۔ایک صارف نے لکھا کہ اے آئی ہی اے آئی کی جگہ لے رہا ہے۔کسی طنزیہ لکھا کہ پاکستان نے پی ٹی اے بنا کر سب کچھ بلاک کر دیا ہے، سوشل میڈیاایک اور صارف نے لکھا کہ ڈیپ سیک کے مقابلے میں پاکستان نے پیکا ایکٹ بنایا ہے۔واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سِیک‘ نے بڑی بڑی امریکی کمپنیوں کا بھٹا بٹھا دیا جس سے امریکی کمپنیوں کو ایک کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔مبینہ طور پر اپنے حریفوں کی لاگت کے مقابلے پر ایک چھوٹے سے خرچ پر تخلیق کیا گیا ایک چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ، ڈیپ سیک، گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا تھا، جو اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مفت ایپ بن چکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔