برطانیہ کیلیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کی امید ہے ‘خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آئی ہے امید ہے برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔شمالی علاقہ جات میں فلائٹس شروع ہوں گی نئے جہاز بھی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ہوا۔ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ لائف اپارٹمنٹس جی 13میںپانی
کا مسئلہ موجود ہے، ہائیڈرولوجیکل تحقیقات کیلئے وسیع سٹڈیز عمل میں لائی گئی ، منصوبے شروع کرنے سے قبل اور کام کی مراحل کے دوران مٹی کے ٹیسٹنگ کئے گئے ہیں دس دس سالوں سے لوگ پیسے دیئے ہوئے ہیں، پراجیکٹس ایک کر کے شروع کر رہے ہیں اس سال کے آخر تک لوگوں کو قبضے دینا شروع کرینگے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کو جہاز کی کمی کا سامنا ہے اے ٹی آر کے کل تین جہاز ہیں جن میں سے ایک گرائونڈ ہے جس کے پرزے نہیں مل رہے ہیں طیاروں کی کمی کی وجہ سے چترال اور دیگر چھوٹے ائیرپورٹس کے لئے نہیں چل رہی ہیں، نجی ائر لائن کے ساتھ رابطے میں ہیں جونہی کوئی پیش رفت ہوگی نجی ائر لائن کے ساتھ بات بنتی ہے چترال کے لیے فلائٹس شروع کر دیں گے۔برطانیہ کی ٹیم پاکستان آئی ہے امید ہے برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔ پی آئی اے کی نجکاری کی جارہی ہے پی آئی اے میں چھوٹے طیارے شامل کریں گے تاکہ چھوٹے ائیرپورٹس پر بھی سروس شروع کی جاسکے۔ چترال کا ایئرپورٹ فعال ہے، پی آئی اے کے حالات قوم کے سامنے رہے ہیں، پی آئی اے اب بحال ہورہی ہے، اب چھوٹے ایئرپورٹس پر رونقیں لگیں گی، جہاز آنا جانا شروع ہوں گے، آنے والے دنوں میں چترال اور شمالی علاقہ جات میں فلائٹس شروع ہوں گی نئے جہاز بھی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کےلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کےپی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کر دیےگئے۔
محکمہ خزانہ ملازمین شام 5سے7بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ، اتوار کو بھی ملازمین شام 7سے رات 9بجےتک ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وفاقی بجٹ
ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ جن کے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی کی کم سے کم حد چھ لاکھ سالانہ کو بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع بتایا کہ انکم ٹیکس کی نچلی سلیبز میں ردوبدل کیا جائے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،ایف بی آر اپنی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئی ، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ریلیف میں 6 لاکھ سالانہ کے بجائے اب زائد رقم کو پہلی سلیب میں شامل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل