اسلام آباد (خبر نگار+خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے، تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں  کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے سمٹ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  کامن ویلتھ  ایشیا یوتھ سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، پاکستان دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو شراکت داری کے قیام اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی  کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہم اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور ہم اس کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا، قومی تعمیر کی کاوشوں میں انہیں بھرپور شرکت کا حامل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں، قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔ قوم کی تعمیر وترقی میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع فراہم کئے اور ان کے لئے کئی پروگرام شروع کئے، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں‘ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، پورے ملک کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں، کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران یہ لیپ ٹاپ تعلیم کا ذریعہ بنے۔ قبل ازیں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے  مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کمیونٹی کی حیثیت سے ان کی یہاں موجودگی یکجہتی  کے جذبے کی عکاس  ہے۔ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند اور پاکستان کے نوجوانوں پراعتماد کا مظہر ہے۔ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس نوجوان قیادت کے متحرک کردار کو تقویت دینے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور یہ ہماری اقوام کی نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ  میں سہولت دے گا۔ دانش سکولز اور نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نی وفاقی حکومت کے زیر انتظام  طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسلام آباد کو ماڈل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لئے ماڈل بنانے، جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے،جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی راجا اسامہ سرور نے بھی ملاقات کی۔ متعلقہ حلقوں کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر سردار نسیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار نسیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک کی معاشی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے، راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور میگا پروجیکٹس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف دولت مشترکہ نوجوانوں کو کامن ویلتھ ایشیا یوتھ وفاقی وزیر ہوئے کہا لیپ ٹاپ صحت کی کے لئے

پڑھیں:

میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان

میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔

یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔

کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان  
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال