لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے  سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں۔ آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔ عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر صغیر شاہد، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی اور ای ڈی بلال بھٹی بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری  نے کہا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے صوبے میں قانون سازی بھی کرسکتی ہے۔ صحافیوں کو 2019 کے ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہئیں۔ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہی حکومت میڈیا کو اشتہارات جاری کرتی ہے۔ ہم صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔ ویج ایوارڈ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو ادارے بروقت اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے اس حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن واضح کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین ا ئی ٹی این ای وزیر اطلاعات تنخواہوں کی صحافیوں کو کی ادائیگی

پڑھیں:

ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
  • چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم 
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
  • ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری
  • سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان