ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کو گالی دے کر منافق قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر المعروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔
کنول آفتاب نے رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی بھرمار ہے جو ساتھ دینے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کبھی مشکل وقت میں کھڑے نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے معاملے پر جب سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد یعنی چند نے اُس اسٹوری کو شیئر کیا جبکہ باقی منافقین خاموش رہے اور مزے لیتے رہے۔
کنول کے مطابق لوگ فون کر کے ہمدردی اور اپنے تعاون کا اظہار کررہے تھے مگر وہ لوگ سب سے بڑے منافق ہیں جو مشکل وقت میں کبھی نہیں کھڑے ہوتے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہر شعبے میں جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا اس قدر گھٹیا دنیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ الٹا مزے لیتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔